بیگوں میں نوٹوں کی تقسیم کی بات کرنے والے چوہدری نثار کو جنرل ضیاء الحق کا دور یاد آتا ہوگا۔ قمرزمان کائرہ

اسلام آباد میں سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ سیکرٹ سروس فنڈ کا بجٹ محض ایک کروڑ بیس لاکھ روپے ہے مگر چوہدری نثارحقائق کے منافی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار بگڑے ہوئے بچے کی طرح بات کریں گے تو جواب دینا آتا ہے۔ مسلم لیگ ن کی قیادت چوہدری نثار کو سمجھائے۔ قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومتوں میں ہونے کے باوجود صوبوں کے حقوق کا سودا نہیں کریں گے۔ اوربلوچستان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔