پاکستان امریکہ میں توہین آمیزفلم چلانے کی بھرپورمذمت کرتا ہے، تمام مذاہب کا احترام ضروری ہے۔ وزیرخارجہ حنا ربانی کھر

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کوصحت کے متعدد مسائل کا سامنا ہے عوام ہیپاٹائیٹس کی صورتحال اوردیگربیماریوں سےآگاہ ہیں لیکن نفسیاتی بیماریوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ وزیرخارجہ نےالزائیمرکے مرض کے خلاف پاکستان میں جاری کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس شعبے میں آسٹریلیا کے تعاون کے شکرگزارہیں۔ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے حناء ربانی کھرنے کہا کہ امریکہ میں چلائی گئی توہین آمیزفلم پرپاکستان اپنا موقف واضح کرچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس واقعہ کی بھرپورمذمت کرتا ہے حکومت پاکستان بین المذاہب کی ہم آہنگی پریقین رکھتی ہے۔