محمکہ صحت سندھ کی جانب سے سانحہ بلدیہ میں جاں بحق ہونے والوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے سرکاری ہسپتالوں میں کیمپ لگا دیئے گئے ہیں

کراچی کی فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث لواحقین اپنے پیاروں کی لاشوں کی تلاش میں مارے مارے پھررہے ہیں۔ محمکہ صحت سندھ نے لاشوں کی شناخت کے لیے سول، عباسی اور جناح ہسپتال میں ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے کیمپ لگادئیے ہیں۔ متاثرین کاکہنا ہے کہ حکومت نے کیمپ تولگا دئیے ہیں لیکن ڈی این اے ٹیسٹ میں دشواری کا سامنا ہے۔ محمکہ صحت کے مطابق کراچی کے سرکاری ہسپتالوں میں تین کیمپ لگائے گئے ہیں۔ سول اسپتال میں اب تک سات جناح اسپتال میں پانچ اورعباسی ہسپتال میں سترہ ڈی این ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ سانحہ بلدیہ ملک میں ہونے والے حادثات میں پہلا واقعہ ہے جس میں ڈھائی سوسے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔