پنجاب بار کونسل نے کراچی اور لاہور میں فیکٹریوں میں آتشزدگی کے واقعات پر یوم سوگ منانے کا اعلان کردیا

پنجاب بار کونسل نے کراچی اور لاہور میں فیکٹریوں میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعات پر ہڑتال کی کال دی ہے، وکلاء جمعہ کے روز یوم سوگ منائیں گے۔ ہڑتال کی اپیل پر وکلاء پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے جبکہ اس موقع پر بارز میں تعزیتی ریفرنسز منعقد کیے جائیں گے۔ پنجاب بار کونسل کے عہدیداران نے وکلاء سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ ہڑتال کو کامیاب بنائیں۔ لاہور ہائیکورٹ بار کے عہدیدران کا کہنا ہے آتشزدگی کے واقعات کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے فاتحہ خوانی کروائی جائے گی تاہم لاہور ہائیکورٹ میں ہڑتال نہیں ہوگی۔