سپریم کورٹ نے سیکنڈل اراضی کیس میں ملک ریاض کی ضمانت میں مزید پانچ روزکی توسیع کردی ہے۔
جسٹس اعجازافضل خان کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ ملک ریاض کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ لاہورہائی کورٹ روالپنڈی ڈویژن بینچ میں ان کے موکل کا کیس سننے والا بینچ دستیاب نہیں اورنہ ہی سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق مقدمہ جلد نمٹایا جارہا ہے جبکہ ملک ریاض کی عبوری ضمانت پندرہ ستمبرکوختم ہوجائے گی۔ عدالت عظمی نے ملک ریاض کی عبوری ضمانت میں بیس ستمبرتک توسیع کرتےہوئے ہائی کورٹ کومقدمہ جلد نمٹانے کی ہدایت کی ہے۔