ایفی ڈرین کوٹہ سکینڈل میں گرفتار نجی ادویہ ساز کمپنی کے مالک کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا ۔

اے این ایف کے مطابق ملک ندیم ظفر کو لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا جس کو ریمانڈ پررکھ کر تفتیش کی گئی جس کے بعد ملزم کوراولپنڈی کی مقامی انسداد منشیات کی عدالت کے جج اسلم کے رو برو پیش کیا گیا عدالت نے ملزم کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم جاری کیا ایفی ڈرین کیس میں جہاں ملک کی بڑی سیاسی شخصیات ملوث ہیں وہی پر ادویہ ساز کمپنیوں کے خلاف بھی کاروائی کا سلسلہ جاری ہے اور اے این ایف نے اس سکینڈل کی تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے ۔