بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈومیں کڈن کلم جوہری پلانٹ کی تعمیر کے خلاف دیہاتیوں نےسمندر میں کھڑے ہوکرانوکھااحتجاج کیا

بھارتی میڈیا کےمطابق ریاست مدھیہ پردیش میں انڈنٹھاکرائی ساحل پرسینکڑوں دیہاتی سمندر میں اتر گئے اورانسانی چین بنا کر جوہری پلانٹ کڈن کلم کی تعمیر کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروایا،ایک سال سے جاری اس احتجاج میں مظاہرین کا مطالبہ ہے اس جوہری تنصیب کی تعمیر روکتے ہوئے اس میں ایندھن بھرنے کا کام فوری بند کیا جائے،کڈن کلم کے ساحلی علاقے میں روس کی مدد سے تعمیر کیے جانے والے اس جوہری پلانٹ کی ابتداء ہی سے مخالفت ہو رہی ہے،چھ ماہ کی خاموشی کے بعد دوبارہ سے احتجاج شروع ہونے پرسیکورٹی فورسز نے کڈن کلم کے پورے علاقے کو لپیٹ میں لے رکھا ہے،