کراچی اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی محدود تیزی رہی اورلاہور اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی رہی۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز محدود ہوا اور انڈیکس کاروبار کے آغاز سے اختتام تک اتار چڑھاؤ کا شکار رہا۔ ٹریڈنگ کے دوران سیمنٹ اور ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن کے شعبےمیں زبردست ریکوری کے باعث انڈیکس پندرہ ہزار تین سو پوائنٹس کی سطح عبور کرنے میں کامیاب رہا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس اٹھائیس پوائنٹس اضافے کے بعد پندرہ ہزار تین سو پانچ پوائنٹس پر بند ہوا۔مجموعی کاروباری حجم چودہ کروڑ اٹھاسی لاکھ شئیرز رہا،حجم کے اعتبار سے پی ٹی سی ایل کے شئیرز میں سب سے زیادہ سودے ہوئے۔کاروبار کے اختتام تک آج تین سو اکیاون کمپنیوں میں سے ایک سو اٹھاون کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں کمی اور ایک سو چونتیس کمپنیوں کے شئیرز کی قیمت میں اضافہ ہوا۔دوسری جانب لاہور اسٹاک مارکیٹ میں بھی آج تیزی رہی اورایل ایس پچیس انڈیکس پچیس پوائنٹ اضافے کے ساتھ چار ہزار ایک سو تینتالیس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں ستاسی کمپنیوں کے چونتیس لاکھ پینسٹھ ہزار آٹھ سو حصص کا کاروبار ہوا۔ اکیس کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، چوبیس کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ بیالیس کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔