حکومت سندھ نے بلدیاتی نظام آرڈیننس دو ہزار بارہ کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا، آرڈیننس فوری طور پر نافذ ہوگیا ہے۔

گزیٹ نوٹیفکیشن آرڈیننس دو ہزار بارہ جاری کرنے کی تاریخ سات ستمبر درج ہے۔ یہ وہ تاریخ ہے جب گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے آرڈیننس پر دستخط کئے تھے۔ سندھ حکومت پریس میں چھپنے والا یہ گزٹ نوٹیفکیشن تمام متعلقہ محکموں کو روانہ کیا گیا ہے جبکہ اس پر عمل کرنے کیلئے پورے صوبے میں انتظامات کئے گئے ہیں اور اسی کو سامنے رکھتے ہوئے تقرریاں اور محکموں کی تشکیل نو ہوگی۔ یاد رہے کہ حکومت سندھ نے یہ گزٹ نوٹیفکیشن قوم پرستوں کی جانب سے سندھ بھر میں دی جانے والی ہڑتال کے دن جاری کیا ہے۔