اسلام آباد میں توانائی سے متعلق سیمینار سے خطاب میں سرتاج عزیزکا کہنا تھا کہ پاکستان ایک دہائی سے توانائی بحران کا شکار ہے
اسلام آباد میں توانائی سے متعلق سیمینار سے خطاب میں سرتاج عزیزکا کہنا تھا کہ پاکستان ایک دہائی سے توانائی بحران کا شکار ہے، توانائی بحران نے معیشت کونقصان اورعوام کی زندگی کو بری طرح متاثر کیا،گزشتہ تین سال میں بجلی کے شعبے میں موثرانداز میں کام کیا جس کی وجہ سے بڑی حد تک لوڈشڈنگ پرقابو پالیا ہے،انھوں نے کہا کہ سی پیک سے سترہ ہزارمیگاواٹ بجلی پیدا ہوگیڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج کا کہنا تھا کہ دوہزاراٹھارہ تک نو ہزار میگاواٹ بجلی سی پیک سے حاصل ہوگی،درآمدی مہنگے ذرائع کے بجائے ایل این جی مکس اورہائیڈرل سے سستی بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پرکام جاری ہے،سرتاج عزیز نے کہا کہ پیداوارمیں اضافے کے ساتھ بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے نظام پربھی توجہ دے رہے ہیں