امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے بیان میں پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کو خوش آئند قرار دیا ہے
امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے بیان میں پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ سراج الحق کا کہنا ہے کہ پوری قوم ورلڈ الیون کا شکریہ ادا کرتی ہے، ورلڈ الیون کی آمد سے پاکستان کے میدانوں کی رونقیں دوبارہ بحال ہوئیں ہیں، ورلڈ الیون کی آمد سے نہ صرف کرکٹ کے میدان آباد ہوئے ہیں بلکہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بھی بحال ہوئی ہے۔ سراج الحق کا کہنا ہے کہ آزادی کپ کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کے پرامان ہونے کا تاثر گیاہے۔ ایونٹ سے پاکستان اور کرکٹ دونوں کی جیت ہوئی ہے۔