بھارتی فورسز نے ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کر کے بیگناہ پاکستانی کو شہید کر دیا
جنگی محاذ پرپاک فوج کا سامنا کرنے سے گھبرانے والے بھارت نے بیگناہ پاکستانیوں کو ٹارگٹ کرنا معمول بنا لیا۔ امن کی زبان سمجھنے سے قاصر بھارتی فورسز کی جانب سے سرحد پر سیزفائر کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فورسز نے ورکنگ باؤنڈری پر پھکلیاں سیکٹر میں سول آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے بے گناہ شہریوں پر مارٹر اور خودکار ہتھیاروں سے فائر کیے۔ بھارتی فائرنگ سے پاکستانی شہری دیورا گاؤں کا رہائشی محمد ظہور شہید ہو گیا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان رینجرز نے بھارتی جارحیت کا موثر جواب دیا اور بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا تو دشمن اپنی کمین گاہوں میں چھپ کر بیٹھ گیا۔