لاہور کی عدالت نے اراجی سکینڈل کیس میں سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی پردو مقدمات میں فرد جرم عائد کردی

Sep 13, 2018 | 00:06

ایف آئی اے جرائم کورٹ کے سپیشل جج سنٹرل محمد رفیق نے کیس کی سماعت کی ،سماعت کے دوران جج محمدرفیق نے آصف ہاشمی پرفردجرم عائدکرتےہوئےجرم کی کاپیاں انہیں فراہم کر دیں،ایف آئی اے کی رپورٹ کےمطابق آصف ہاشمی کے خلاف غیر قانونی ٹھیکہ اور امدادی رقوم میں خوردبرد کا الزام ہے، ملزم نے بطور چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ اورہاؤسنگ سکیم میں بیس کوٹھیوں کی تعمیر کا ٹھیکہ غیر قانونی طور پر دیا،آصف ہاشمی نے عدالت کے روبروموقف اختیارکیاکہ کوٹھیوں کی تعمیرات کا ٹھیکہ میں نے نہیں بورڈ نے دیا،فرانزک آڈٹ کرائے بغیر تعمیرات میں ناقص میٹریل کے استعمال کا الزام بے بنیاد ہے۔ انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈنے الزام عائد کیا کہ پولیس والے عدالت میں ساتھیوں سے ملاقات کرنے پر رشوتیں مانگتے ہیں۔ عدالت نے مزید سماعت چودہ ستمبر تک ملتوی کر دی

مزیدخبریں