ترکی کے وزیرخارجہ Mevlut Cavusoglu اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمودقریشی کی دعوت پر دوروزہ دورے کے لئے آج پاکستان پہنچ رہے ہیں
ترکی کے وزیرخارجہ Mevlut Cavusoglu اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمودقریشی کی دعوت پر دوروزہ دورے کے لئے آج پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ترکی کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہاہے کہ وزیرخارجہ اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کے علاوہ صدرعارف علوی اوروزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے۔ملاقاتوں کے دوران ترکی اور پاکستان کے درمیان تعلقات اور علاقائی اور عالمی واقعات پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔