جرمنی بدر ہونے والے افغان مہاجرین کابل پہنچ گئے۔
افغان حکام نے کہا ہے کہ جرمنی سے ڈی پورٹ کیے جانے والے 17افغان مہاجرین کا ایک گروپ کابل پہنچ گیا۔ افغان وزارت مہاجرین کے ترجمان حافظ میاخیل کے مطابق جرمنی بدر کیے گئے مہاجرین کا جہاز صبح ساڑھے 7 بجے کابل ایئر پورٹ پہنچا۔ دسمبر2016 ءسے اب تک جرمنی سے افغانستان ڈی پورٹ کیے جانے والے تارکین وطن کا یہ 16واں گروپ ہے۔ آج کابل پہنچنے والے مہاجرین سمیت اب تک جرمنی سے 366 ایسے افراد کو واپس افغانستان بھیجا جا چکا ہے جن کی پناہ کی درخواستیں مسترد کر دی گئی تھیں۔