جلاؤ گھیراؤ کیس میں ذوالفقار مرزا کی عدالت میں پیشی
انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا اور دیگر پر دہشت گردی ،جلاو گھیراؤ کیسز کی سماعت چار اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کراچی کی عدالت میں سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا اور شریک ملزمان کے خلاف دہشت گردی ،جلاؤ گھیراؤ اور دیگر الزامات کیس کی سماعت ہوئی، سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا عدالت میں پیش ہوئے،شریک ملزمان کی حاضری کے باعث احاطہ عدالت ملزمان سے بھر گیا۔سماعت میں کیس میں نامزد دو گواہان امتیاز میمن،جمال سیال کے بیانات قلمبند کئے، جبکہ آئندہ سماعت پر عدالت نے مزید گواہان کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت چار اکتوبر تک ملتوی کردی۔یاد رہے کہ تئیس مئی دو ہزار سترہ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بدین میں ہنگامہ ا?رائی کے مقدمات میں سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقارمرزا اور ان کے دیگر ساتھیوں پر فرد جرم عائد کی تھی۔ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور ان کے ساتھیوں کے خلاف بدین میں ہنگامہ ا?رائی، حملہ اور کار سرکار میں مداخلت کے3 مقدمات درج ہیں،تمام مقدمات دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کیے گئے، جن میں ڈاکٹر ذوالفقارمرزاسمیت چون ملزمان نامزد ہیں۔