سابق وزیراعظم نواز شریف طبعی معائینے کے لیے شریف میڈیکل کمپلیکس گئے، میاں نواز شریف ذہنی تناؤ کا شکار , ڈاکٹرز کا آرام کا مشورہ
سابق وزیراعظم نواز شریف دوسرے روز بھی طبعیت کی ناسازی کی بنا پر طبعی معائینے کے لیے شریف میڈیکل کمپلیکس گئے ،،، ڈاکٹرز کے مطابق سابق وزیر اعظم ذہنی تناؤ کا شکار ہیں اور انکو آرام کی ضرورت ہے دوسری جانب جاتی امرا بیگم کلثوم نواز کی تدفین تک کا سکیورٹی پلان مرتب کیا گیا ہے جس کے مطابق سکیورٹی کو 3 حسار میں تقسیم کیا گیا ہے ،، سکیورٹی پر حساس ادارے، پولیس، کمانڈوز، پولیس اور ایلیٹ فورس کے کمانڈوز، ڈولفن پولیس کے اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے،، ایلیٹ پٹرولنگ کے لیے 3 ایس پی ، 3 ایس ڈی پی او، 6 ایس ایچ او اور 75 اپر سب آرڈینیٹ تعینات ہونگے۔ سکیورٹی میں 20 سے زائد لیڈی کانسٹیبل بھی ڈیوٹی سرانجام دیں گی۔ جاتی امرا سے اڈا پلاٹ تک سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے