لاہور،ملتان میٹروبس منصوبوں کے آڈٹ،ایک لاکھ میٹرک ٹن یوریا کھاد درآمد کرنے کی منظوری دی
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا،،وفاقی کابینہ نے ڈیمزکے قیام کے لئے چیف جسٹس پاکستان کی کاوش کوسراہا اوراسے آگے بڑھانے کا عزم کیا،ڈیمزفنڈزکوٹیکس سے مستثنیٰ قراردینے کے لئے انکم ٹیکس آرڈیننس میں ترمیم پارلیمنٹ میں بھجوائی جائے گی،حکومت پنجاب ہی حتمی فیصلہ کرے گی کہ میٹروبس سروس چلانے کے لئے سالانہ آٹھ ارب روپے دے سکتی ہے یا نہیں،اجلاس میں کہا گیا کہ حکومت نے گیس اوربجلی کی قیتموں میں اضافہ نہیں کیا اورنہ ہی تنخواہ دارطبقے پرکوئی ٹیکس عائد کیا جارہا ہے،