وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کا شیڈول طے،21 ستمبر کو نیو یارک پہنچیں گے

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کا شیڈول طے پا گیا ہے،وزیراعظم 21 ستمبر کو نیو یارک پہنچیں گے اور 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے،جہاں وہ عالمی برادری کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں گے ،اور عالمی برادری کو مقبوضہ وادی میں بھارتی جارحیت اور بربریت سے متعلق آگاہ بھی کریں گے۔ شیڈول کے مطابق عمران خان امریکی صدر ٹرمپ سے 2 ملاقاتیں کریں گے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ سمیت اہم ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے ،اور مقبوضہ کشمیر کی صورٹھال سے متعلق پاکستان کا اصولی موقف پیش کریں گے۔