سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرپورٹس پر موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگادی

سول ایوی ایشن اتھارٹی بھی موبائل فون سے خوفزدہ نظر آنے لگی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملکی ایئرپورٹس کے ایپرن،اور لاؤنج میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ممنوعہ جگہوں پر موبائل فون کا استعمال کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔تمام ایئرپورٹس منیجر کو پابندی سے متعلق ہدایات جاری کردی گئی ہیں