مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سفاکیت، امریکی سینیٹرز کا ڈونلڈ ٹرمپ کو مداخلت کیلئے خط

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سفاکیت پر امریکی سینیٹرز بھی بے چینی کا شکار ہیں۔ چار امریکی سینیٹرز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مداخلت کیلئے خط لکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر چار امریکی سینیٹرز نے صدرڈونلڈ ٹرمپ کو خط لکھا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چار امریکی سینیٹرز نے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صدر ٹرمپ سے کشمیریوں کی مدد کرنے اور وہاں جنم لیتے انسانی المیے کو جلد ختم کرانے کا مطالبہ کر دیاہے۔ امریکی سینیٹرز کا کہنا تھا کہ دو جوہری طاقتوں کے درمیان جاری اس مسئلے کو حل کرنے میں امریکا تعمیری کردار ادا کرسکتا ہے۔ سینیٹرز کا کہنا تھا کہ کشمیر کی صورتحال پر بے حد تشویش ہے، کشمیریوں کو اِن حالات سے نکالنے کے لیے امریکا کا بھارت پر دباؤ بہت اہم ہوگا