کشميريوں نے نریندر مودی کے اقدامات کو مسترد کرديا،شاہ محمود

ہ کشميريوں نے نریندر مودی کے اقدامات کو مسترد کرديا ہے۔ انھوں نے چینلج کیا کہ بھارتی وزیراعظم سری نگر آکر کشميريوں سے مخاطب ہوں۔ سما کے پروگرام نیا دن میں بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزيراعظم عمران خان آج آزاد کشمير کے دارالخلافہ مظفر آباد جائيں گے، کشميريوں سے پوچھا جائے کہ انھوں نے بھارت کے اقدامات قبول کئے ہيں يا مسترد کردئیے ہیں۔ شاہ محمود نے کہا کہ پاکستان کی کوششيں رنگ لائی ہیں اور دنیا کے ہر دارالحکومت ميں مظاہرے بھی ہورہے ہيں۔ وزیرخارجہ نے بتایا کہ جنيوا ميں 58 ممالک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفيو اٹھايا جائے۔ اس سے قبل، گذشتہ روز، سماء کے نمائندہ خصوصی عباس شبير کو انٹرويو دیتے ہوئے وزيرخارجہ شاہ محمود قريشی نے پاک بھارت دوطرفہ مذاکرات کا امکان بھی مسترد کرديا تھا