وزیراعظم کل طورخم بارڈر 24 گھنٹےکھلا رکھنے کے منصوبے کا افتتاح کریں گے
پشاور : وزیراعظم عمران خان طورخم بارڈ چوبیس گھنٹے کھولنے رکھنے کے منصوبے کا کل افتتاح کریں گے، اجمل وزیر نے کہا بارڈ کھولنے سے دو طرفہ تجارت میں بہتری آئے گی اور تجارت کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت کے ترجمان اجمل وزیر نے بات چیت کرتےہوئےکہا کہ وسطح ایشیا کی منڈیوں تک رسائی کے لئے وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں طورخم بارڈ چوبیس گھنٹے کھولنے کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے۔ اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کل منصوبے کا افتتاح کریں گے ، کسٹم اور دیگر اداروں نے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ بارڈ کھولنےسےدوطرفہ تجارت میں بہتری آئے گی اور تجارت کومذید فروغ حاصل ہوگا۔ ترجمان کے پی حکومت نے کہا بارڈ کھولنےسےدوطرفہ تجارت میں بہتری آئے گی اور تجارت کومذید فروغ حاصل ہوگا۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات زیادہ سے زیادہ ہونا چاہئے،پاکستان بھر میں اور بالخصوص خیبرپختونخواہ کے عوام کیلئے یہ بڑی خوشخبری ہے۔