کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے گرمی کی شدت میں کمی

کراچی : شہر قائد میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے گرمی میں کمی آگئی ہے، آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ چونتیس سے چھتیس ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے حبس میں کمی آگئی ، جس کے باعث گرمی میں مزیدکمی ہوگی۔ کراچی میں آج مطلع جزوی ابرآلود، موسم گرم اورمرطوب رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ چونتیس سے چھتیس ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ شام سے ہوا میں نمی کے تناسب میں کمی ہوئی ، ہوامیں نمی کا تناسب 76 فیصد ریکارڈ کیا گیا، نمی کا تناسب کم ہونے سے حبس اور درجہ حرارت میں کمی واقع ہوگی۔