کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، شاہد آفریدی کا آج مظفرآباد جلسے میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے اعلان کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے (آج) جمعہ کو مظفرآباد جاکر جلسے میں شرکت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں تمام پاکستانیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ کشمیری بہن بھائیوں کی خاطر جلسے میں شرکت کریں۔ واضح رہے مقبوضہ جموں وکشمیر کے معاملے پر پاکستان کو بڑی سفارتی کامیابی ملی تھی جس کے تحت انسانی حقوق کونسل نے بھارت سے پانچ مطالبات پورے کرنے کا کہا ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محموقرشی نے بتایا کہ 58 ممالک نے کونسل کے اس بیان کی حمایت کی ہے، کونسل نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیریوں سے آزادی نہ چھینی جائے اور گرفتار رہنماؤں کو بھی رہا کیا جائے۔ خیال رہے کہ بھارتی کے غیر قانونی اقدام کےخلاف کشمیری عوام کے شانہ بہ شانہ کھڑا ہونے کے لیے آج مظفر آباد میں فقید المثال جلسے کا اہتمام کیا گیا ہے، وزیر اعظم کشمیروں کی آواز بنیں گے۔