وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا صوبائی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

لاہور: وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے ملک اسد کھوکھر کا نام زیر غور ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے اور وزیراعظم عمران خان سے منظوری حاصل کرلی ہے۔ صوبائی حکومت نے تحریک انصاف کے ایم پی اے ملک اسد کھوکھر کو کابینہ میں شامل کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔