امریکا نے شام میں جنگی جرائم پر اقوام متحدہ کی رپورٹ مسترد کردی۔

امریکانے جنگ زدہ ملک شام میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے والے امریکی فضائی حملوں سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ کو مسترد کردیاہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام کے لیے امریکا کے خصوصی نمائندہ جیم جیفری نے اقوام متحدہ کی رپورٹ مسترد کردی جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ امریکی اتحادی فورسز کے فضائی حملوں میں عسکری اہداف اور شہریوں کے درمیان فرق کے لیے ضروری احتیاط کو خاطر میں نہیں لایا گیا۔ کمیشن کے پیش کردہ حقائق میں بتایا گیا کہ امریکی اتحادی فورسز عسکری اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے ضروری ہدایات کو اپنانے میں مکمل ناکام رہے۔کمیشن نے بتایا تھا کہ اندھا دھند حملوں کے نیتجے میں شہری ہلاک اور زخمی ہوئے اور ان کی تعداد اتنی ہے کہ یہ حملے جنگی جرائم کے مرتکب ہیں۔رپورٹ میں اقرار کیا گیا کہ فضائی حملے کے وقت بے پرواہی کا مظاہرہ کیا گیا۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ گزشتہ رپورٹ میں شام میں امریکی حملوں کو جنگی جرائم کے مرتکب قرار دیا تھا۔جنیوا میں شام کے لیے امریکا کے خصوصی نمائندہ جیم جیفری نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم عسکری آپریشن کرتے وقت انتہائی احتیاط برتتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کی رپورٹ کو تسلیم نہیں کرتے۔