اسرائیلی فوج نے گھروں پر چھاپوں کے دوران 6 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا
قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں اپنے گھروں سے کم ازکم 6 فلسطینی شہری اغوا کر لیے۔مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے الخلیل کے جنوب مغرب میں الظاھریہ قصبے میں ابو علان کے خاندان کے تین شہریوں کو جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے اغوا کر لیا۔اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں رام اللہ کے شمال میں کفر عقب کے ساتھ الجلزون کیمپ پر دھاوا بولا اور تین شہریوں کو ان کے گھروں سے اغوا کر لیا ۔