وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کو حتمی شیڈول دے دیا گیا

وزیر اعظم عمران خان 21 ستمبر کو نیویارک پہنچیں گے ۔ جہاں پر وہ 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے اور امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ سمیت اہم ممالک کے سربراہوں سے ملاقاتیں کریں گے ۔ جن میں وہ عالمی برادری کے سامنے مسئلہ کشمیر اٹھائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کو حتمی شیڈول دے دیا گیا ہے ۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری اہم ٹاسک لے کر تین روزہ دورے پر نیویارک روانہ ہو گئے ہیں جہاں پر وہ وزیر اعظم کے دورہ سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیں گے اور امریکہ میں پی ٹی آئی ورکرز کی ٹیموں سے ملاقاتیں کریں گے جہاں پر وہ انہیں وزیر اعظم عمران خان کا پیغام دیں گے کہ پاکستانی کمیونٹی نے کب اور کہاں پر احتجاج کرنا ہے جبکہ وزیر اعظم کے دورہ کے وقت امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی کو اپنے گھروں پر پاکستان و کشمیر کا جھنڈا لہرانے کی بھی ہدایت کریں گے۔ اس کے علاوہ زلفی بخاری درجن بھر تنظیموں سے بھی امریکہ میں ملاقاتیں کریں گے جس میں وہ پاکستانی کمیونٹی اور پارٹی رہنماﺅں سے بھی ملیں گے جبکہ وزیر اعظم دورہ امریکہ پر 21 ستمبر کو نیویارک پہنچیں گے جہاں پر وہ 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے اور وہاں پر اپنے دورے کے دوران اہم ممالک کے سربراہوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے اور اس کے علاوہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ سے بھی عمران خان کی ملاقات ہو گی جس میں وہ عالمی برادری کے سامنے مسئلہ کشمیر اٹھائیں گے اور انہیں وہاں پر ہونے والے ظلم و ستم سے آگاہ کریں گے ۔