روسی فوج مشترکہ فوجی مشقوں کیلئے کل بیلاروس روانہ ہوگی
روسی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ یہ فوجی مشقیں ایسے موقع پرہو رہی ہیں جب بیلاروس میں کشیدگی ہے کیونکہ گزشتہ ماہ ہونے والے ایک انتخاب میں حزب اختلاف کی طرف سے دھاندلی کے الزام کے بعد بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشنکوکو عوامی غم و غصے کا سامنا ہے۔