فیصل آباد: 24 گھنٹے میں بچوں سے زیادتی کے 3 واقعات، مقدمات درج
فیصل آباد کے علاقے تاندلیانوالا میں 4 سالہ بچی اور 15 سالہ لڑکی اور نیوسول لائن میں 9 سالہ لڑکے سے زیادتی کے الگ الگ واقعات کی شکایت پر پولیس نے فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) بھی درج کردی۔پولیس کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 بچوں کے ساتھ زیادتی کے مختلف واقعات رپورٹ ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ نیو سول لائن میں دکان سے چیز لینے آئے ہوئے 9 سالہ بچے سے دکان دار نے زیادتی کی۔فیصل آباد پولیس کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند روز میں شہر کے مختلف علاقوں میں بچوں سے زیادتی کے 5 واقعات کا مقدمہ درج کیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جارہی ہے۔