فرانس طالبان حکومت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں رکھے گا: فرانس
فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ فرانس کا نئی بننے والی حکومت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ طالبان جھوٹ بول رہے ہیں، فرانس کا نئی بننے والی حکومت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔فرانسیسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ غیر ملکیوں اور افغانیوں کو آزادانہ ، جامع اور نمائندہ حکومت کی بات جھوٹ ہے۔ فرانس اس حکومت کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلقات کو تسلیم کرنے سے انکار کرتا ہے۔ ہم طالبان سے اقدامات چاہتے ہیں اور انہیں کچھ معاشی سانس لینے کی جگہ اور بین الاقوامی تعلقات کی ضرورت ہوگی۔ یہ ان پر منحصر ہے۔