بعض میڈیا مالکان یہ سمجھتے ہیں کہ جعلی خبریں ان کا حق ہے،وزیراطلاعات
اطلاعات و نشریات کے وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ بعض میڈیا مالکان یہ سمجھتے ہیں کہ جعلی خبریں ان کا حق ہے اور اپنے ملازمین سے کہہ رہے ہیں کہ وہ میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مجوزہ قانون کے خلاف احتجاج کریں اور بونس لیں۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ایک ایسا قانون جس میں میڈیا ورکروں کو تحفظ دیا جائے اور جعلی خبروں پر جرمانے کئے جائیں وہ کس طرح صحافیوں کے خلاف ہو سکتا ہے۔وفافی وزیر نے کہا کہ جعلی خبریں کیسے بنیادی حق ہو سکتا ہے
چند میڈیا مالکان فیک نیوز کو اپنا حق قرار دے رہےہیں اور اپنے ملازمین کو کہ رہے ہیں تنخواہ کے ساتھ بونس بھی لیں اور سڑک پر نظر آئیں، عام میڈیا ورکر کو تحفظ اور فیک نیوز کے خلاف بھاری جرمانہ یہ قانون صحافت کے کیسے خلاف ہے؟ جھوٹی خبر کیسے بنیادی حق ہو سکتا ہے؟
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 13, 2021