تحریک انصاف ہی ملک کی بڑی جماعت ہے ، اسد عمر
اسلام آباد:- وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ہی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات سے پھر ثابت ہوگیا کہ تحریک انصاف ہی ملک کی سب سے بڑی جماعت اور وزیراعظم عمران خان ہی قومی رہنما ہیں ، کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں تحریک انصاف ہر صوبے میں پہلے یا دوسرے نمبر پر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ بلوچستان میں کوئی سیٹ حاصل نہ کرسکی ، سندھ میں پانچویں نمبرپررہی ، پیپلز پارٹی کی پنجاب میں کوئی سیٹ نہیں ۔