نور مقدم قتل کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ
اسلام آبادہائیکورٹ کے باہر نورمقدم قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر نور مقدم کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مقتولہ کے والد شوکت مقدم بھی مظاہرے میں شریک تھے۔ہائیکورٹ کے باہر مقتولہ نور مقدم کے دوستوں نے احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا ، مظاہرین نے نور مقدم کے قاتل کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کی معاونت کرنے والوں کو بھی ضمانت پر رہائی نہ دی جائے ۔