کوروناوائرس کے پاکستان میں وار، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک مریض ہلاک،99 کیسز رپورٹ
کورونا وائرس کے وار پاکستان میں تھمنے لگے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح میں کمی آئی ہے ۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 1 مریض انتقال کر گئے جبکہ 99کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 9ہزار161 ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 1.08 فیصدر رہی ۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں کوروناکے89 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ ملک میں ایک بار پھر کورونا کیسز کی شرح میں اضافے کے بعد قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ) نے شہریوں کو ماسک کا استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں ویکسینیشن کے اہل عوام کو کووڈ 19 کے خلاف مکمل ویکسین بھی لگا دی گئی ہے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز کے مطابق 2020ء میں اس وبائی مرض کے پھیلاؤ کے بعد سے رواں سال مارچ میں کیسز کی تعداد کم ترین سطح پر تھی لیکن اب ان کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
COVID-19 Statistics 13 September 2022
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) September 13, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 9,161
Positive Cases: 99
Positivity %: 1.08%
Deaths: 01
Patients on Critical Care: 89