ملک کی اقتصادی حالت مزید سیاسی عدم استحکام کا بوجھ نہیں اٹھا سکے گی:فواد چوہدری
رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک کی اقتصادی حالت مزید سیاسی عدم استحکام کا بوجھ نہیں اٹھا سکے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹڑ پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے لکھا کہ عمران خان نے کل ملک کے سیاسی مستقبل اور جمہوریت کی بحالی کا ایک عملی فارمولا پیش کیا ہے جاری کردہ ٹوئٹ میں چوہدری فواد حسین لکھتے ہیں کہ اس فارمولے پر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، ملک کی اقتصادی حالت مزید سیاسی عدم استحکام کا بوجھ نہیں اٹھا سکے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ کی گزشتہ روز کی تقریر بہت اہم ہے انھوں نے مقدمات پر اثرانداز ہونے کی حکومتی اور وکلاء کی کوششوں کی تفصیل عوام کے سامنے رکھی۔
عمران خان نے کل ملک کے سیاسی مستقبل اور جمہوریت کی بحالی کا ایک عملی فارمولا پیش کیا ہے ، اس فارمولے پر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ملک کی اقٹصادی حالت مزید سیاسی عدم استحکام کا بوجھ نہیں اٹھا سکے گی انتخابات کرانے کیلئے اسٹیبلشمنٹ کا موجودہ اسٹیٹس Status Quo برقرار رکھا جا سکتا ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 13, 2022