چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عبداللہ خان سنمبل سے ورلڈ بینک پاکستان کے آپریشن مینیجر گیلیس ڈروگیلس کی قیادت میں ورلڈ بینک کے وفد کی پی اینڈ ڈی کمپلیکس میں ملاقات
چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عبداللہ خان سنمبل سے ورلڈ بینک پاکستان کے آپریشن مینیجر گیلیس ڈروگیلس کی قیادت میں ورلڈ بینک کے وفد کی پی اینڈ ڈی کمپلیکس میں ملاقات ہوئی۔ چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ نے پنجاب میں ورلڈ بنک کے تعاون سے چلنے والے منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ چیئر نے منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے میں پنجاب حکومت کے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ پراجیکٹ ڈائریکٹرز نے چیئر کو پنجاب بھر میں ورلڈ بینک کے تعاون سے چلنے والے مختلف منصوبوں کی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا۔اجلاس کے دوران چیئر اور مندوبین کو پنجاب بھر میں سیلاب کے بعد ہونے والے جسمانی نقصانات اور بالواسطہ نقصانات اور تصدیق کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ سیلاب کے باعث 17 شعبے بڑے پیمانے پر متاثر ہوئے جن میں زراعت، لائیوسٹاک، سڑکیں، انفراسٹرکچر کی ترقی، صحت اور تعلیم شامل ہیں۔ حکومت پنجاب اس وقت فوری ریلیف، بحالی اور معاشی بحالی کے لیے رہنما اصولوں اور پالیسیوں پر کام کر رہی ہے۔