سیلاب کے باعث معطل ٹرینوں کی بحالی میں چند ہفتے لگ سکتے ہیں، سعد رفیق
وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث معطل ٹرینوں کی بحالی میں چند ہفتے لگ سکتے ہیں۔جب تک پانی نہیں اترے گا ٹریک کی اصل صورتحال سامنے نہیں آئے گی۔ اس وقت تک مسافر ٹرینیں نہیں چلا سکتے۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں سیلاب سے ریلوے انفراسٹرکچر شدید متاثر ہوا ہے۔ مال بردار گاڑیاں پانی سے گزر کر چل رہی ہیں۔ جب تک پانی نہیں اترے گا ٹریک کی اصل صورتحال سامنے نہیں آئے گی اور اس وقت تک مسافر ٹرینیں نہیں چلا سکتے۔ لوگوں کی جانوں کے ساتھ نہیں کھیل سکتے۔ ان کا کہنا ہے کہ ریلوے کو روزانہ 15،16کروڑ روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے۔جب آفت آتی ہے تو شکست تسلیم نہیں کرتے ڈٹ کہ مقابلہ کرتے ہیں۔ٹرینوں کی بحالی میں چند ہفتے لگ سکتے ہیں۔اصل نقصانات کا اندازہ تب ہوگا جب سیلاب کا پانی اترے گا۔