عمران خان کا حقیقی مسئلہ ذاتی انا، تکبر اور اقتدار کی ہوس ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا حقیقی مسئلہ ذاتی انا، تکبر اور اقتدار کی ہوس ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان دھونس، دھمکی اور گالی سے این آر او مانگ رہے ہیں اور یہ حقیقی آزادی نہیں بلکہ اپنی کرپشن چھپانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سیلاب میں ڈوبا ملک اور لوگ نظر نہیں آ رہے اور ان کا مقصد کوئی انتخابات نہیں بلکہ اپنے مقدمات ختم کرانا ہیں۔