اروشی روٹیلا کے بعد سری لنکن اداکارہ نے نسیم شاہ کی پسندیدگی کا اظہار کردیا
کولمبو: سری لنکا کی مشہور اداکارہ یہالی تاشیا کالی داسا نے انسٹااسٹوری پر نسیم شاہ کی ویڈیو پوسٹ کی ہے جوکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
ایشیا کپ میں زبردست باؤلنگ اور بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے والے 19 سالہ قومی کھلاڑی نسیم شاہ کے دنیا بھر میں خوب چرچے ہو رہے ہیں۔
تاہم جہاں پاکستانی شائقین ان کے مداح بن گئے ہیں وہیں غیر ملکی اداکارائیں بھی پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکیں۔
بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کے بعد اب سری لنکن اداکارہ یہالی تاشیا کالی داسا نے بھی انسٹاگرام اسٹوری پر نسیم شاہ کی میچ کے دوران کی کچھ جھلکیاں شیئر کی ہیں۔اداکارہ نے ویڈیو پر کوئی کیپشن تو نہ دیا البتہ انہوں نے پسندیدگی کا اظہار ایموجیز کے ذریعے کیا اور نسیم شاہ کا نام لکھا جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ سری لنکن اداکارہ بھی نسیم شاہ کی مداح ہوگئی ہیں۔