ڈرامہ’ارطغرل غازی‘کے مشہور اداکار کی متاثرین کی امداد کیلئے پاکستان آمد

کراچی : مشہور ترک ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘میں عبدالرحمان کا کردار ادا کرنے والے اداکار جلال آل پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کے لیے کراچی پہنچ گئے۔ کراچی پہنچنے کے بعد ترک اداکار نے سندھ میں رضاکارانہ طور پر خدمات سر انجام دیتے ہوئے امدادی سامان کی بوریاں اپنے کندھے پر اٹھا کر سیلاب متاثرین کے خیموں تک پہنچائیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا گیا کہ جلال آل سندھ کے سیلاب متاثرین کے ساتھ گھل مل کر امدادی سرگرمیوں میں شامل ہوگئے وہ سیلاب سے متاثرہ بچوں کے ساتھ موج مستی کرکے ان کا دل بہلاتے رہے۔