پاناما لیکس کےبعد مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی پھنس چکی ہیں،جوڈیشل کمیشن نہ بناتو24اپریل کوآئندہ کےلائحہ عمل کااعلان کرینگے:عمران خان
لندن روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو منی لانڈرنگ، ٹیکس چوری، کرپشن اور الیکشن کمیشن سے جھوٹ کے الزامات کا سامنا ہے، پانامالیکس کو کوئی مسترد نہیں کرسکتا، اب یہ پھنس چکے ہیں، ٹیکس فراڈ کی جانچ پڑتال کے لئے لندن میں تین کمپنیوں سے رابطہ کریں گے،حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم پر لگنے والے الزام کی بات منطقی انجام تک پہنچے گی، وہ اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، حکمرانوں کی کرپشن کیخلاف اکیلا بھی نکلنا پڑا تو وہ نکلیں گے، تاہم جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو چوبیس اپریل کو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے،ان کا کہنا تھا کہ تین ممالک کے وزرائےاعظم الزامات پر سبکدوش ہو گئے ہیں، برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے ہاؤس آف کامن میں بات کی، تاہم پاکستان میں حکومت جمہوریت کی آڑُ میں چھپی ہوئی ہے، احتساب سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں،عمران خان نے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ پاناما لیکس پر کمیشن بنایا جائے اور آزاد تحقیقات شروع کی جائیں، اگر آزاد کمیشن نہ بنایا گیا تو احتجاج شروع کر دیا جائے گا