خورشیدشاہ ترقیاتی فنڈزکی غیرمنصفانہ تقسیم پرپھٹ پڑے

قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے فنڈز کی غیرمنصفانہ تقسیم سے متعلق اعدادوشمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت چھوٹے صوبوں سے ناانصافی پر مزید اضافہ کررہی ہے،انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں حکومت وفاق کوکس طرح چلانا چاہتی ہے تمام ترترقیاتی فنڈزپنجاب میں لگادیےگئے ہیں جس سے دیگرصوبوں میں مزید بے چینی پیدا ہوگی،،خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹرینزکے فنڈزمیں چھوٹے صوبوں سے ناانصافی کی گئی ہے، پنجاب کو10ارب40کروڑکےفنڈز دیےگئے توبلوچستان کوصرف 44 کروڑ روپے دیے گئے، سندھ کو 79 کروڑ روپے،اسلام آباد کو 70 کروڑ۔کے پی کو48 کروڑ روپے دیےگئے تو فاٹا کو ایک ارب 10 کروڑ روپے کےترقیاتی فنڈزملے،،خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سال2013 میں اسمال اسکیم میں بھی غیرمنصافانہ تقسیم کی گئی، بتیس ارب روپے مالیت کی کل تین ہزار تراسی سکیموں میں سے اکیس سو انتیس سکیمیں پنجاب کی تھیں،سندھ کو 492۔ کے پی کو4۔ بلوچستان کو88۔ اسلام آباد کو94 اورفاٹا کو276 اسکیمیں دی گئیں، تقسیم اگر آبادی کے حساب سے کرنا ہے تو بتایا جائے کہ کیا پنجاب کے علاوہ کہیں دوسری جگہ آبادی نہیں،جبکہ پنجاب میں بھی صرف لاہورکو نوازا جارہا ہے،