مصطفی کمال نےآخرکارچپ کاروزہ توڑہی دیا
متحدہ قومی موومنٹ کی قیادت کے خلاف کھل کر بولنے والے مصطفی کمال اس بار ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار پر بھی برس پڑے،فاروق ستار کی ہر بات پر رعایت برتنے والے مصطفی کمال آخر کار بول ہی پڑے، کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاک سر زمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال نے فاروق ستار کو مخاطب کرکے کہا کہ ہر چیز کی انتہا ہوتی ہے، کوشش کرتا ہوں کہ زبان نہ کھلے لیکن اگر اتنا زیادہ جھوٹ بولا گیا تو کہیں میں سچ سے پردہ نہ اٹھادوں،مصطفی کمال نے ایم کیو ایم پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فاروق ستار ہمیں لہجے کا طعنہ دیتے ہیں لیکن اس سے پہلے وہ اپنے قائد کی تقریر سن لیں، انہوں نے کہا کہ دیوار سے نہ لگایا جائے جبکہ فاروق ستار بھارتی ایجنٹ کے ایجنٹ ہیں۔اس دوران مصطفی کمال کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر میری زبان کھل گئی تو پھر مسئلہ پیدا ہوجائے گا، فاروق ستار سب جانتے ہیں کیونکہ زبان اگر بولنا شروع کرے گی تو پھر رکے گی نہیں۔
پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے برطانوی ہائی کمیشن کے سفارتکار نے متحدہ قائد کے را سے تعلقات کی بات دہرائی۔پاکستان حکومت کو معاملے پر واضح موقف اختیار کرنا ہوگا،اگر الزامات پانچ فیصد بھی درست ہیں تو اس تنظیم پر پابندی لگائی جائے۔
کراچی میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں مصطفیٰ کمال نے قائد ایم کیو ایم پر تنقید کی ،،کہا کہ متحدہ اور’را‘کےتعلقات اب کسی سےڈھکےچھپے نہیں،برطانوی ہائی کمیشن کے سابق سفارت کار شہریار خان نے متحدہ قائد کے را سے تعلقات کی بات کی ،،شہریارخان جس عہدے پر تھے ،،ان کی تمام معلومات تک رسائی تھی ،انہوں نے کہا کہ قائد ایم کیو ایم اور را کے درمیان تحریری معاہدہ بھی موجود ہے ، متحدہ قائد ،محمد انوراورطارق میر نے سکاٹ لینڈ یارڈ کے سامنے تعلقات کا اعتراف بھی کیا ،،،،مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ملکی اداروں کو معاملے پر ٹھوس موقف اپنانے کی ضرورت ہے اگر یہ الزامات بھارت میں لگتے تو کیا وہ خاموش رہتے ؟ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان ہمارے الزامات کی تردید کردے تو آئندہ اس موضوع پر بات نہیں کریں گے ،،لیکن اگر الزامات سچ ہیں تو اس تنظیم پر فوری پابندی لگائی جائے،سربراہ پاک سرزمین پارٹی کا کہنا تھا کہ سابق وزیر داخلہ رحمان ملک متحدہ رہنماؤں سے بھی بڑھ کر تھے ،لگتا ہے ایم کیو ایم نے انہیں دوسروں پر نظر رکھنے کیلئے رکھا ہوا تھا