قومی ٹیم کےچیف سلیکٹراورہیڈ کوچ کےلئےکوئی نام فائنل نہیں کیاگیا،تاہم تربیتی کیمپ کےلئےعبوری کوچ لایاجاسکتا ہے:شہریارخان

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جنرل کونسل میٹنگ کے بعد میڈیا غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بہت جلد کرکٹ کو دوبارہ بحال کردیں گے، کرکٹ کی بحالی اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لئے فاٹا اور کمشیر کا دورہ کریں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ میں جاری چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ کے عہدے کی جنگ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے شہریارخان کا کہنا تھا کہ ان دونوں عہدوں کے لئے کسی نام کو حتمی شکل نہیں دی گئی، تاہم عبوری کوچ لگایا جا سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ آٹھ سال بعد پاکستان میں بائیو مکینک لیب آپریشنل کر رہے ہیں، محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ آٹھ جولائی کو ہونا ہے، کوشش کریں گے کہ ان کا پہلے خود ٹیسٹ کریں، چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ وہ کرکٹ بورڈ کی موجودہ صورتحال پر دو روز میں اہم پریس کانفرنس کریں گے ۔