سعودی عرب میں موسلادھار بارشوں نے ہر طرف تباہی مچادی, سڑکیں اور گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگی, اٹھارہ افراد جاں بحق

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض، مکہ مکرمہ سمیت دیگر جنوبی شہروں میں موسلادھار بارشوں نے سیلابی صورتحال اختیار کرلی ہے، کئی گھنٹوں تک ہونے والی بارش سے نہ صرف نشیبی علاقے زیرآب آگئے، بلکہ سڑکوں پر کئی کئی فٹ تک پانی جمع ہونے سے سیکڑوں گاڑیاں پھنس کر رہ گئی ہیں، امدادی ٹیموں نے گاڑیوں میں پھنسے نو سو پندرہ افراد کو ریسکیو کیا ہے، سعودی سول ڈیفنس نے مختلف حادثات میں اٹھارہ افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے، محکمہ موسمیات شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بارش کے موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور جاری کردہ ہدایات کے مطابق کام کریں۔