Obamaنےاس عزم کااعادہ کیاہےکہ داعش کاخاتمہ کرکےدم لیں گے
ریاست ورجینا کے شہر لینگلے میں سی آئی اے کے ہیڈ کوارٹر میں انسداد دہشتگردی پر ہونے والے اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صدر اوباما نے کہا دنیا کا اس بات پر اتفاق ہے کہ داعش کا خاتمہ کر دیا جائے۔ اتحادی ممالک اتحادی فورسز نے داعش کے اہم رہنماؤں کو پکڑ لیا ہے یا ہلاک کر دیا ہے۔ اس آپریشن کی وجہ سے داعش اپنا دفاع کرنے پر مجبور ہے۔ صدر اوباما کی جانب سے بلائے گئے اجلاس میں نائب صدر جو بائیڈن، وزیر خارجہ جان کیری اور قومی سلامتی کی مشیر سوسن رائس نے شرکت کی جبکہ وزیر دفاع ایش کارٹر ویڈیو ٹیلی کانفرنس کے ذریعے شریک ہوئے۔