Panamaلیکس نےسیاست دانوں کی قلعی کیاکھولی،پوری دنیامیں سیاسی منظرنامہ ہی بدل گی
پاناما لیکس نے سیاست دانوں کی قلعی کیا کھولی،،، پوری دنیا میں سیاسی منظر نامہ ہی بدل گیا، پاکستان، برطانیہ، بھارت سمیت کئی ممالک میں افشاں ہونے والی دستاویزات گلے کا طوق بن گئیں،
پاناما لیکس میں پاکستان کی کھڑی سیاست میں ایک بار پھر بھونچال آگیا،،، پھر الزامات کی سیاست عروج پہ پہنچ گئی اپوزیشن نے شورشرابا کیا لیکن ابھی تک تحقیقات کیلئے کوئی تجویز نہیں دی گئی، کپتان نےاحتجاج کی کال دی تو وزیراعظم تمام معاملات کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی فیملی کے ہمراہ لندن چلے گئے صدر بھی ملک میں نہیں،وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے اہل خانہ نے بھی باہر کا رخ کرچکے ہیں،وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے بھی غیرملکی سفر کو ترجیح دی جبکہ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے لندن کیلئے اڑان بھر لی، جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی ملک سے باہر چلے گئے، پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری پہلے ہی ملک سے باہر ہیں،اس وقت تمام بڑی پارٹیوں کے سربراہان ملک میں موجود نہیں، کیا کچھ بڑا ہونے جارہا ہے، سیاسی حلقوں میں نئے بحث چھڑ چکی ہے،اونٹ کونسی کروٹ لینے والا ہے یہ تو وقت ہی بتائے گا۔۔