panama leaksکےبعدجلدdrug leaksبھی آ رہی ہے۔سیاستدانوں پر پابندی اورخون ٹیسٹ کرنےسےمتعلق قراردادلانےکافیصلہ کرلیاہے:رانا ثناءاللہ

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ کرپٹ لوگوں کے سیاست اور الیکشن لڑنے پر پابندی کے ساتھ ساتھ کوکین اور الکوحل لینے والے افراد پر بھی پابندی ہونی چاہیے۔ مجھ سمیت سب کے خون کا تجزیہ ہونا چاہئے۔ غیرممنوعہ ادوایات کا استعمال کرنے والے سیاست دان ملک کے لئے غلط فیصلے کردیتے ہیں۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ راجن پور میں چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن میں گینگ کے دو اہم رکن ہلاک کئے جاچکے ہیں۔ پاناما لیکس پر بات کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ احتجاج کے لئے مال روڈ موجود ہے۔ گھروں کا گھیراؤ نہیں ہونا چاہیے۔ پیپلز پارٹی کا رائے ونڈ دھرنے میں شرکت سے انکار انکی جماعت کی اجتماعی سیاسی سوچ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اعتزاز احسن سے گزارش ہے کہ اگر انُ پر دانشوری کا لبادہ اوڑنے کا الزام لگ گیا ہے تو اسکی ہی لاج رکھ لیں۔ معاملات ٹھیک ہونے جارہے ہیں تو انہیں درست ہونے دیں۔